ماتحت عدالتوںنے 8 ملزموں کو 14 روز ہ کے ریمانڈ پراڈیالہ جیل بھجوا دیا 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ضلع کچہری کی ماتحت عدالتوںنے مختلف مقدمات میں ملوث 8 ملزموں کو 14 روز کے جوڈیشنل ریمانڈ پر سنٹرل جیل اڈیالہ بھجوا دیا ،10 ملزموں کا تفتیشی افسران کی استدعا پر جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا،، 12 ملزموں کی درخواست ضمانتیں بعد از گرفتاری اور15ملزموں کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لیں،3ملزموں کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا جبکہ 5ملزموں کو بری اور 10ملزموں کو اشتہاری قرار دیتے ہو ہے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، ملزموں کے خلاف پولیس نے چوری ‘ ڈکیتی ‘ قتل ‘ لڑائی جھگڑا‘ اقدام قتل ‘ اسلحہ ‘ شراب ‘ راہزنی‘ نقب زنی‘ جعلی چیک ‘ سنگین نتائج کی دھمکیاں اور قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے پر الگ الگ مقدمات درج  کئے۔

ای پیپر دی نیشن