لاہور (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی مس جسٹس عالیہ نیلم نے سول جج فورٹ عباس فاروق ملک اور ان کی اہلیہ کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کی درخواست کی سماعت میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کو سول جج اور انکی اہلیہ کیخلاف کاروائی سے روک دیا ہے ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر سول جج کیخلاف مقدمہ درج کرنے پرعدالت ڈائریکٹر ایف آئی اے پربرہم ہو گئے اور کہا کہ جج کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے پہلے ہائیکورٹ سے اجازت کیوں نہیں لی۔