لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے پر امن جد وجہد پوری دنیا میں جاری رہیگی۔ دنیا میں قادیانیت ترک کر کے مسلمان ہونے والے افراد کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ محض اللہ تعالیٰ کی توفیق سے تحریک ختم نبوت کی بڑھتی ہوئی کامیابیوں کا شاخسانہ ہے۔ وہ چیچہ وطنی میںرہائشی مقبول احمد اور نثار احمد کے قادیانیت سے تائب ہو کر اسلام کی آغوش میں آنے پر بڑی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔