ایکسپوسینٹر میں آٹو شو کا29جولائی سے آغاز،3 ہزارصنعتوں کی نمائندگی

Jul 19, 2022

اسلام آباد(نا مہ نگار)ملک میںگاڑیوں کی سب سے بڑی نمائش پاکستان آٹو شو 29، 30 اور 31 جولائی 2022 کو ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہو رہی ہے۔یہ نمائش پاپام جو کہ ایک سرکردہ تجارتی ادارہ ہے کی جانب سے کروائی جارہی ہے جوپورے پاکستان سے 3000 سے زیادہ بڑی، درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔اس نمائش کا مقصددنیا بھرکے آٹو انڈسٹری سے وابستہ افراد کی توجہ اپنی طرف مبذول کروانا ہے ، اس آٹوشو کا تھیم ''MADE IN PAKISTAN'' رکھا گیاہے۔آٹو شو انتظا میہ کا کہنا ہے کہ اس نمائش میں 100,000 سے زائدمقامی افرادکوملکی و غیر ملکی معروف کمپنیوں کی نئی اورجدید ترین اشیا اور ٹیکنالوجیز دیکھنے کو ملے گی جن میں 150 آٹو پارٹس مینوفیکچررزشامل ہیں۔ اس میگا ایونٹ میں شائقین کیلئے ایم جی، ٹویوٹا، سوزوکی اور پروٹون کی جدید ترین کاروں کی ٹیسٹ ڈرائیوکی سہولت بھی میسر ہوگی۔

مزیدخبریں