لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) قرآن پبلشرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر قدرت اللہ ، چیئرمین سید احسن محمود شاہ ، سرپرست اعلیٰ حفیظ البرکات شاہ نے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنی ؓ، خلیفہ سوئم، شرم وحیاکا پیکر، داماد رسول اورجامع قرآن ہیں۔ہمارے حکمران پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہیں تو ان کیلئے حضرت عثمان غنی ؐ کی زندگی مشعل راہ ہے۔ آپ کے دور میں پہلااسلامی بیڑاتیار کیاگیااور فتوحات کادائرہ وسیع تر ہوا۔ حضرت عثمان غنی ؓنے قبول اسلام کے وقت بہت زیادہ تکلیفیں برداشت کیں۔ وہ امت محمدیہ کے پہلے صحابی ہیں جنہوں نے اسلام کی خاطراہل وعیال سمیت حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ حضرت عثمان غنی ؓکاایک اعزاز یہ بھی کہ وہ محبوب رسول خداکی 2 صاحبزادیوں کے یکے بعد دیگرے شوہر تھے۔انہوں نے مسجدنبوی کی توسیع کروائی۔