پاکستان غربت،بے روزگاری کی دلدل میں دھنس رہا ہے، آصف ادریس 

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر شیخ آصف ادریس نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان غربت اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنس رہا ہے لا قانویت عروج پر ہے جس معیشت تباہی کے دھانے پر پہنچ رہی ہے ملکی آبادی کے دبائوکو کم کرنے کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کر نا ہوں گے ہم سب کو ملکر ملکی ترقی کیلئے کر دار ادا کرنا ہوگا ملک کو انتہائی سنجیدہ معاشی چیلنجز درپیش ہیں اب ہمیں سوچنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں سے ملاقات کے موقع پر کیاشیخ آصف ادریس نے کہا کہ ہماری بد قسمتی ہے کہ پاکستان زرعی پیدا واری ملک ہونے کے باوجود ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے گندم چینی وغیرہ بیرون ملک سے منگوانے پڑتے ہیں ۔
یوں ہم اپنا قیمتی زر مبادلہ ضائع کر دیتے ہیں لوکل انڈسٹری کو اہمیت دی جائے بیرون ممالک سے جو اشیاء منگوائی جاتی ہیں وہ لوکل تیا ر ہوں جس سے روزگار بڑھے گا ڈالر بھی نیچے آئیگا اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...