اسلام آباد(وقائع نگار) کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی بورڈ کا اجلاس پیر کے روز چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ جسمیں تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف ایجنڈاز کو زیر غور لاتے ہوئے مختلف منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔سی ڈی اے بورڈ نے اپنے اجلاس کے دوران میٹرو بس سروس کے معاملات کو پاکستان میں چلنے والی تمام میٹرو بس سروس کی نسبتا سب سے کم ریٹ پر نجی کمپنی کے حوالے کرنے کی منظوری دی۔ اسی طرح گرین اور بلیو لائن بسوں کے لئے (42) ایف کے تحت ایف ڈبلیو او کو مخصوص ٹریکس تعمیر کی منظوری بھی اجلاس میں دی گئی۔مزید برآں مختلف مقامات پر میٹرو اسٹیشن کی تعمیر کے لئے این ایل سی کو ٹھیکہ دینے کی منظوری بھی دی گئی۔ اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے کنسلٹنسی سمری پر دوبارہ نظر ثانی کی ہدایت کی گئی اور اسکو آئندہ بورڈ میٹنگ میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
سی ڈی اے بورڈ کا اجلاس میٹروبس سروس کو نجی کمپنی کے حوالے کرنیکی منظوری
Jul 19, 2022