محبت کیا ہے ؟… احساس ہے ۔ احساس ؟
ہاں احساس ہو تو محبت ہے۔ اگر احساس نہیں تو محبت ضرورت ہے۔ کیا چاہتی ہے ؟۔ بدلہ میں محبت ہی چاہتی ہے۔ ورنہ ! ٹوٹ جاتی ہے۔ کیسے بچایا جائے ؟
احساس سے۔ پھر احساس ؟ ہاں ! پھر احساس
احساس ہوگا تو محبت ہوگی ۔ ورنہ جذبات کی رو میں بہہ جائے گی ۔ جذبات کیا ہے ؟
کچھ جذبات وقتی ہوتے ہیں جنھیں وقتی احساس کہا جاتا ہے۔ اب یہ وقتی احساس کیا ہے ؟
تو سنو ! سچا احساس وہ ہے جو مرے ہوئے کو بھی بھولنے نہ دے اس کی موجودگی ہرجا محسوس ہو یہی احساس ہے اور محبت بھی۔
محبت وقت گزاری اور خود پرستی نہیں
جو لوگ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں
وہ محبت نہیں ہوتی جذبات کی لہر ہوتی ہے
جو وقت کے ساتھ گزر جاتی ہے
محبت خود بہ خود گھر بناتی ہے
جو لوگ خود پرست ہوتے ہیں وقت گزاری ان کا شیوہ ہوتا ہے وہ انسان کے سچے جذبات و احساسات کیساتھ کھیلتے ہیں اور انھیں اس بات کا اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ سامنے والا کس قدر ٹوٹا ہے محبت کرنے والا کبھی آپ پر کچھ خرچ کر کے جتلائے گا نہیں نہ ہی واپسی کی امید رکھتا ہے کبھی آپ کی کامیابی سے جیلس نہیں ہوگا بلکہ کامیاب بنانے میں ساتھ دیگا چپکے چپکے آپ کی ضرورت اور سہولت کے اسباب فراہم کرے گا آپ کی بیماری پر تڑپ جائے گا کئی چھوٹی چھوٹی ایسی بیشمار مثالیں ہیں جن سے محبت کو پہچانا جا سکتا ہے
محبت کرنے والا اپنے کام آپ سے چھپ کر نہیں کرے گا اور آپ کے کاموں میں ٹانگ نہیں الڑائے گا بلکہ راہ بنائے گا نہ جھوٹا دعوی کرے گا نہ جھوٹی قسم کھائے گا جو بات بات پر دعوی کرے قسم کھائے اور اپنے عمل سے کسی صورت پورا نہ اترے وہ محبت کرنے والا نہیں بدنام کرنے والا ہوتا ہے ۔ جو آپکے ساتھ تصویر بنا کے جگہ جگہ دکھا کر یہ کہے دیکھو میرے ساتھ ہے نہ ہی آپ کے نام کو غلط استعمال کرے گا محبت کرنے والا رسوا نہیں کرتا عزت کرتا ہے وہ بات ہرگز نہیں کرے گا جس کا وجود ہی نہ ہو اور جو ایسا کرے گا وہ انسان ہی نہیں ہے۔ آجکل محبت کے نام پر کاروبار چل رہا ہے وتیرہ بن گیا ہے محبت کے نام کو استعمال کر کے حق جتانے کا جبکہ کوئی حق ہے ہی نہیں اور محبت کء رشتوں میں ابھرتی ہے ہر وہ شخص محبت کرنے والا ہے جو احساس کے جذبے سے سرشار ہے اگر محبت کرنے والا مرد ہو عورت سے دعوی کرے کہ محبت کرتا ہے اسے نہ بے مقصد بے بنیاد باتوں پر پابند کرے گا نہ اسے بیچ راہ میں چھوڑ کر جائے گا اور نہ ہی ایسے مرد کی محبت ہے جو آپ سے زبانی کہے کہ محبت کرتا ہے لیکن عملا" ندارد وہ سب سے بڑا ڈرامہ ہے۔ اسی طرح جو عورتیں محبت کرتی ہیں ۔ اس عورت کے سکون کا اندازہ نہیں جس نے پہلی محبت اپنے شوہر سے کی اور پچھلی کوئی یاد اسکا پیچھا کرنے کیلئے نہ ہو تو محبت یہ ہے کچھ خواتین کبھی مرد کی شان و شوکت کو دیکھ کر اسکے نام سے تو کبھی اس کے پیسے سے محبت دکھائے وہ عورتیں نہیں بدنما داغ ہیں عورت جسم دکھا کر مرد کی محبت حاصل کرے بدلہ میں عزت کی امید رکھے یہ اس کی سب سے بڑی بے وقوفی ہے۔
محبت کے کئی روپ ہیں اللہ نے جو رشتوں کے وجود سے بھر رکھے ہیں جن میں اولاد و والدین، بھائی بہن، شوہر بیوی جان پہچان اور سب سے بڑھ کر انسان کی دوسرے انسان سے محبت ہے مرد و عورت کی محبت ہمیشہ سے صفہ۔اول پر رہی کہ کائنات کا وجود بھی اسی سے شروع ہوا جب حضرت آدم نے اماں حوا سے کی محبت کا یہ سلسلہ ازل سے ہے تا ابد رہے گا محبت اللہ نے حضرت محمد (ص) سے کی ہے محبت کبھی ختم نہیں ہو سکتی ۔ سچی محبتیں خال خال ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں کہ یہ ہے ہی نہیں۔۔۔ ہیں ! اور بہت پختہ ہیں اپنے اعمال سے اپنا وجود روشن کیئے ہوئے انکی چمک کی تاب محبت والا ہی لے سکتا ہے یہ سب کے بس کی بات نہیں نہ اس محبت کی روشنی سب کو نظر آتی ہے ۔ جب محبت ہو جائے تو ہر چیز پیاری لگنے لگتی ہے ہوائیں سرسراتے ہوئے کانوں میں چپکے سے رس گھول دیتی ہیں بن بادل برسات کا احساس تپتی دھوپ گھنی چھاؤں محسوس ہوتی ہے ہر طرف سر تال بجتے ہیں انجانی سی خوشی جینے کی امنگ نہ نیند کی خبر نہ کھانے کا ہوش محبت کی مدہوشی چھانے لگتی ہے چپرے پر عجیب سے روپ کی دھوپ دمکنے لگنی ہے جسم میں نجانے کہاں سے اتنی حرارت و توانائی آجاتی ہے روح میں ہلکا سا احساس بھلا لگنے لگتا ہے اپنا دل ہی پیارا لگنے لگتا ہے کیونکہ یہ ظالم اسی کے نام سے دھڑکتا ہے جس سے محبت ہو جاتی ہے احساس کی شدت کیساتھ۔۔
محبت احساس ہے "دل سے دل تک"
محبت احساس ہے
Jul 19, 2022