وہاڑی ( نامہ نگار ) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین اورپی ٹی آئی رہنما محمد سرور چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ساری جماعتیں اور ساری طاقتیں ساتھ مل گئیں شکر الحمداللہ عمران خان کیساتھ اللہ تعالی نے پاکستان کے عوام کے دل جوڑ دئیے اور بیشک فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے۔ عوام نے تمام تر ظلم، دباؤ کیخلاف مافیا کو بدترین شکست دی ہے۔انہوں نے مزیدنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،عوام اور ادارےآخری سانس لے رہے ہیں۔