گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) معروف قانون دان،ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پیپلز پارٹی و سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ 12 جماعتی اتحاد کو سیاسی میدان میں ہرا کر عمران خان نے خود کو تسلیم کروایا ہے کہ وہ اچھا کھلاڑی ہے۔ وزیر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کے بیرونی سازش کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کہیں سے کوئی سازش یا بیرونی مداخلت نہ ہوئی،سیکرٹری لیول کے معاملے کو اسی لیول پر جواب دینا ہی کافی تھا ۔ عمران خان اپنے اتحادیوں کو ناراض کردینے کی وجہ سے عددی برتری کھو چکے تھے۔ عمران خان نے ایم کیو ایم، پاکستان مسلم لیگ ق اور بلوچستان میں مینگل پارٹی سے کئے ہوئے وعدے پورے نہ کئے جس سے وہ ان کی حمایت کھو بیٹھے۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد تک ہونے والے لانگ مارچ کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کا فیصلہ کیا گیا جو کامیاب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 22 جولائی کو چیف منسٹر کا انتخابات ہونے جارہا ہے اس میں عددی اکثریت 186 شو کرنے والی پارٹی حکومت بنائے گی، پہلے، دوسرے رانڈ میں اگر پرویز الہی وزیراعلی پنجاب بن جاتے ہیں تو پی ڈی ایم کے پاس حکومت میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں پھر تو مستعفی ہی ہونا پڑے گا اور اگر حمزہ شہباز اپنی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب رہے تو پھر پی ڈی ایم بیٹھ کر فیصلہ کرے گی۔
12جماعتی اتحاد کو ہرا کر عمران خان نے خود کو اچھا کھلاڑی تسلیم کرالیا: لطیف کھوسہ
Jul 19, 2022