لیگی قیادت غلطیوں سے سبق سیکھے،ورکرز کو ساتھ لیکر چلنا چاہئے:شازیہ فرید

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکر ٹری شازیہ فرید نے کہا ہے کہ سیاست میں ہار پہلے اور جیت بعد میں ہو تی ہے مسلم لیگ ن کی قیادت کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے اور تمام ورکرز کو ساتھ چلنا چاہیے ورکرز کے دل کی آواز کو دبانا نہیں چاہیے، ن لیگ کو قبل از وقت حکومت میں آنا نہیں چاہئے تھا ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے لڑائی جھگڑا کرنا پسند نہیں کرتی اور پی ٹی آئی کی طرح تماشے نہیں لگاتی کیونکہ ہمارے لیڈر نے ہمیں ایسا نہیں سکھایامسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ قوت طاقت اور توانائی کے ساتھ میدان میں آئے گی اور عام انتخابات میں ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل کرے گی انہوںنے مزید کہا کہ ہماری غلطیوں کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہوا ہے اور امید کرتے ہیں آئندہ ایسی غلطیاں نہیں ہوں گی اور میاں نواز شریف کا بیانیہ ووٹ کو عزت دو کامیاب رہے گا ن لیگی ووٹرز چاہتے ہیں کہ ان کا لیڈر ہر قدم پر ان کے ساتھ رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...