شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن)کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہا ہے کہ عوامی فیصلہ کو قبول کرنااعلیٰ ظرفی کی مثال ہے مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران ،کارکنان نے تحریک انصاف کی کامیابی کے فیصلے کو قبول کرکے اگلی جدوجہد شروع کردی ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواران کی کامیابی کیلئے کارکنان کی جدوجہد لائق تحسین رہی میدان میں کھیل کے دوران ہار جیت تو ہونی ہوتی ہے نئے عزم کیساتھ سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے ماضی میں اگر دیکھا جائے تو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ماضی کے ساڑھے تین سال پاکستانی قوم کے ضائع کئے ترقی کے راستے بند کئے اور عوام کو بدحالی کا شکار کرنے سمیت جمہوری اقدار کا جنازہ نکالا آج موجودہ حکومت ان خرابیوں کا تدارک کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدا د موجودتھی میاں رفاقت علی نے کہاکہ آئندہ انتخابات کیلئے عمران خان اپنے حواریوں کیساتھ ملکر جتنی چاہے سازشیں کرلیں انکے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا کیونکہ قوم انہیں مکمل طور پر مسترد کرچکی ہے۔