گال ٹیسٹ سری لنکا کی پوزیشن مستحکم 333رنز کی برتری

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھلے جارہے میچ میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا۔ پاکستان کی طرف سے محمد نوازاور یاسر شاہ کی تباہ کن بائولنگ نے سری لنکا کے بیٹرز کو با آسانی کھیلنے نہیں دیا، یاسر شاہ نے 3 جبکہ محمد نواز نے 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔فاسٹ بولر حسن علی نے اب تک ایک وکٹ حاصل کی، انہوں نے مہیش تھکشانا کو 11 رنز پر پویلین واپس بھیجا۔ تیسرے دن کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 329رنز بنائے جبکہ دنیش چندی مل 86 اور پراباتھ جے سوریہ 4 رنز بناکر کریز پرموجود ہیں۔سری لنکا کو پاکستان کے خلاف 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے۔سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی تھی۔سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل سب سے نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...