سابق انگلش کپتان ناصر حسین پاکستانی لیفٹ آرم بائولرز کے معترف

Jul 19, 2022

لاہور ( سپورٹس ڈیسک ) سابق کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم ناصر حسین پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین شاہ اورمحمد عامر کے معترف ہوگئے ہیں۔سابق کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم ناصر حسین کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے باؤلرزبھارت کے لیے مشکلات کا سبب بنتے ہیں، شاہین آفریدی نے بھارت کے پرخچے اڑا دیئے تھے۔ناصر حسین کہتے ہیںبھارت کی کرکٹ ٹیم بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولروں کے سامنے مشکل میں نظر آتی ہے جبکہ تاریخ بتاتی ہے کہ شاہین آفریدی نے بھارتی بیٹنگ لائن اپ کو اڑا کر رکھ دیا تھا،سابق انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے،انگلینڈ میں بھی ون ڈے سیریز جیتی۔ناصر حسین کا کہنا تھا کہ بھارت کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے دبئی میںہونے والے میچ سے سیکھنا ہوگا، بھارت کی ٹاپ آرڈر کو ڈرپوک بننے کی ضرورت نہیں جبکہ دبئی میں بھارتی بیٹرزڈرپوک ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں