شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)تحریک انصاف کے رہنماوامیدوار پی پی 138 چودھری اویس عمر ورک نے کہا ہے کہ پاک وطن کی تنزلی اور عوامی مشکلات کی بنیادی وجہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اسکی اتحادی جماعتوں نے ہمیشہ ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار کرکے عوام کی ’’واہ واہ‘‘ حاصل کی ہے قوم ان کی سیاسی چال بازیاں اور ڈرامے بازیوں سے بخوبی آگاہ ہوچکے ہیںیہی وجہ ہے کہ عوام نے ووٹ کی طاقت سے تمام سیاسی جماعتوںکی پالیسیوں کو مسترد کردیا ہے۔