بنچ کی عدم دستیابی‘ منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا کیس ڈی لسٹ


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے منحرف ارکان قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق کیس ڈی لسٹ کر کے نوٹس جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ نے بنچ کی عدم دستیابی پر کیس ڈی لسٹ کرنے کا نوٹس جاری کیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں بنچ نے کیس کی سماعت کرنی تھی۔ جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بنچ میں شامل تھے۔ تحریک انصاف نے منحرف ارکان قومی اسمبلی کیخلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...