عمران کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست  سپریم کورٹ نے اعتراض ختم کر دیا

Jul 19, 2022


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں کے خلاف کارروائی کیلئے دائر درخواست پر اعتراضات ختم کرتے ہوئے نمبر لگانے کی ہدایت کر دی۔ سپریم کورٹ میں درخواست گزار قوسین فیصل کی جانب سے رجسڑار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ان چیمبر کی۔

مزیدخبریں