سنگا پور(اے پی پی)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوںمیں اضافے کا رجحان نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی برقرار رہا جس کی وجہ عالمی فوریکس مارکیٹس میں کساد بازاری کے خدشات کی وجہ سے امریکی ڈا لر کی قدر میں کمی آنا ہے ۔پیر کو سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج کے مارننگ ٹریڈ میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کی ستمبر کے لیے سپلائی کے سودے 69 سینٹ یا 0.7 فیصد کے اضافے کے ساتھ101.85 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس لائٹ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی اگست کے لیے سپلائی کے سودے27 سینٹ یا 0.3 فیصد کے اضافے کے ساتھ97.86 ڈالر فی بیرل پر طے پائے۔واجح رہے کہ گزشتہ سیشنز میں برنٹ کروڈ کے نرخ 2.1 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کے فی بیرل نرخوں میں 1.9 فیصد تک اضافہ ہوا تھا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافے کا رجحان برقرار
Jul 19, 2022