عمران کے الیکشن کمشن پر حملے کی وجہ دھاندلی نہیں ، فارن فنڈنگ فیصلے کا خوف: مریم نواز


لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز نے کہا کہ تحریک انصاف کو اپنی ہی 20 سیٹوں میں سے 5 ہار جانے پر زیادہ زعم میں آنے کی ضرورت نہیں۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن پر آپ کے حملے کی وجہ دھاندلی (جو ہوئی ہی نہیں) نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کا خوف ہے۔ آپ کو معلوم ہے کہ اس میں آپ کے خلاف ناقابل تردید شواہد سامنے آچکے ہیں جن کا منظرعام پر لایا جانا ناگزیر ہے۔ مریم نواز نے الیکشن کمشن سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔

ای پیپر دی نیشن