راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گزشتہ روز سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن کے ڈویڑنل صدر ملک ابرار احمد کو ٹیلیفون کیا اور انہیں کہوٹہ کلرسیداں کے حلقہ پی پی 7 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر کی بھر پور انتخابی مہم چلانے اور پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست سے دوچار کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ آپ دونوں نے اس حلقے میں بہترین حکمت عملی سے کارکنوں کو مو بلائز کیا.
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا شاہد خاقان عباسی اور ملک ابرار احمد کو ٹیلیفون،پی پی 7 میں راجہ صغیر کی کامیابی پر مبارکباد
Jul 19, 2022