پڈعیدن (نامہ نگار) نواحی علاقہ کوٹ لالو میں سیبکو عملہ کی نا اہلی کے باعث پرائیوٹ لائن مین بجلی کے کھبے پر ہائی ٹینشن تاروں میں الجھ کر جاںبحق ہوگیا ،اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نیچے اتارا۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کوٹ لالو امن چودگی کے قریب بگھڑ فیڈر پر سیبکو عملہ کی نا اہلی کے باعث پرائیوٹ ملازم جلالجی کے رہائشی گلاب سولنگی بجلی کے کھبے پر ہائی ٹینشن لائن گیارہ ہزار تاروں پر کام کر رہا تھا کہ اچاک بجلی آگئی جس کے باعث کرنٹ لگنے سے نوجوان کھبے پر لٹک کر شدید زخمی ہو گیا،اطلاع پر اہلے علاقہ نے پہنچ کر بجلی بند کرائی اور رسوں کی مدد سے نیچے آتارا اور فوری اسپتال منتقل کردیا مگر نوجوان گلاب سولنگی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،اہل علاقہ نے سیبکو عملہ کی نا اہلی اور غفلت پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔علاوہ ازیں بھریاسٹی کے گاؤں غلام محمد لاکھو میں نوجوان محنت کش محمد خان لاکھو زمینوں پر مویشیوں کے لئے گھاس کاٹنے گیا تو وہاں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہو گیا۔ اطلاع پر لوگوں نے پہنچ کر اسے اسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے نوجوان کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ،لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔
کرنٹ لگنے سے 2 محنت کش ہلاک‘7 گھروں میں کہرام برپا
Jul 19, 2022