سکھر (بیورورپورٹ) پنوعاقل میں عدالت سے واپسی پر گھر جانے والے افراد پر موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ ،ایک شخص ہلاک ،دو زخمی ،ملزمان فائرنگ کرنے مے بعد فرار ،مقتول کی۔نعش اور زخمیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیاتفصیلات کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل پنوعاقل۔کے بائیجی تھانے کی حدود میں پنوعاقل لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے مقامی عدالت میں اپنے کیس کی پیشی سے واپس اپنے گھروں کو جانے والے سمیجو برادری کے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عبدالمجید سمیجو موقع پر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد عبدالمنان اور عدنان سمیجو زخمی ہوگئے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے جبکہ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر مقتول کی نعش اور زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال پنوعاقل پہنچایا جہاں سے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے پولیس کے مطابق ملزمان اور مقتول و زخمیوں کے درمیان کچھ عرصہ قبل سے ایک روڈ ایکسیڈنٹ کے معاملے پر تنازعہ چلا آرہا ہے اور ایک شخص کے قتل اور دو افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ بھی اسی تنازعہ کا شاخسانہ ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔