کراچی( سٹی نیوز )پاکستان جاپان انٹلیکٹ فورم (پی جے آئی ایف ) کے زیر اہتمام آنجہانی جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزوایبے کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقادکیا گیا۔جس کی صدارت بلوچستان میںجاپان کے اعزازی قونصل جنرل سید ندیم عالم شاہ اورپی جے آئی ایف کے ڈائریکٹر ہمایوں اختر چٹھہ نے کی۔ جبکہ تعزیتی ریفرنس میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز،سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرت اللہ خان آفریدی،پرو ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی اور سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر نظام الدین،چیف ریسرچ میتھوڈولوجسٹ ڈاکٹر اورنگزیب حفی ،سید نبیل ہاشمی (چیئرمین ،اے او ٹی ایس) رانا مشتاق احمد ، خلیل احمد، رضوان اسلم، حسیب طاہر بیگ، شاہد علی ملک ، حفیظ عامر، محمد عبداللہ طارق ، توفیق اے شیرواری،راجہ عمر نواز،بونسائی سوسائٹی کے صدر عمیر،جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر ذوالفقار علی،معروف بزنس مین جناب امیر بلال شیخ، پی جے آئی ایف کے بانی صدر اقبال برما ،پی جے آئی ایف کی نائب صدرستارہ عارف سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔تعزیتی ریفرنس کے شرکائ نے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزوایبے کی ناگہانی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاپان کے سابق وزیر اعظم آنجہانی شنزوایبے نے پاکستان اور جاپان کے تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا ،ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔واضح رہے کہ شنزوایبے طویل ترین مدت تک وزارتِ عظمیٰ کے منصب پر رہنے والے جاپانی سیاست دان تھے۔ ان کے اقتدار کا مجموعی دورانیہ 9 سال سے زائد رہا، شنزو ایبے کو 8 جولائی کو قتل کردیے گئے۔ وہ جنوب مشرقی جاپان کے شہر نارامیں اپنی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک جلسے سے خطاب کررہے تھے کہ انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
سابق جاپانی وزیر اعظم شنزوایبے کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
Jul 19, 2022