کراچی(پی پی آئی)جماعت اہلسنت سندھ کے نائب ناظم صاحبزادہ اسداحمد مجددی تاج میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہیں، مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد ،ڈاکٹر اسداللہ صدیقی ، جے یو پی کے قاری ادریس قاضی ،جماعت اسلامی کے فرحان بیگ ، جماعت اہلسنت کے قاضی نور الاسلام شمس نے فون کرکے خیریت معلوم کی ۔پی پی آئی کے مطابق اہلسنت میڈیا سروس کے الطاف احمد خان،شبیر ابو طالب، محمد احمد قادری ، ارشاد آفاقی ، انوار قادری ، علامہ نسیم احمد صدیقی، مفتی محمد خرم اقبال رحمانی، مفتی اطہر میاں قادری نے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے