اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) ملک بھر میں کرونا وائرس نے ایک مرتبہ پھر سے شدت اختیار کرلی، مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 361 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 492 افراد میں کرونا کے مثبت کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 2.42 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ 169 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
کرونا