افغانستان میں حکومت کی جانب سے غریب خاندانوں کومرغیوں اورچوزوں کی فراہمی

کابل(شِنہوا) افغانستان میں طالبان کی نگراں انتظامیہ خاندانوں کی آمدنی  میں اضافے کے لیے دیہی علاقوں کی معیشت کو فروغ دینے پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔ سرکاری باختر نیوزایجنسی کی پیر کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کی جانے والی  تازہ ترین کوششوں  کے تحت  حکومت نے مشرقی صوبے پکتیا میں غریب خاندانوں کو مرغیاں اور چوزے فراہم کیے ہیں۔ رپورٹ میں  صوبائی ڈائریکٹر برائے زراعت ولائیو سٹاک مولوی احسان اللہ احسان کے حوالے سے مزید  بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 83 خاندانوں کو پولٹری فارم بنانے کے لیے چوزے اور مرغیاں دی جائیں گی۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ امدادی ایجنسیوں کے تعاون سے،صوبائی انتظامیہ دیہات کے لوگوں کو پولٹری فارم بنانے اورپیدا ہونے والے انڈے اور چوزے فروخت کرنے میں مدد کرے گی تاکہ ان کی معاش کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس فیصلے کے مطابق، چند روز قبل شمالی صوبہ تخار میں خواتین کے لیے گھریلو معیشت کو تقویت دینے کے لیے 15 گرین ہاسز تعمیر کیے گئے تھے۔باخترکی رپورٹ کے مطابق مشرقی صوبے لغمان کے علینگار ضلع میں اتوار کو چھ زرعی منصوبوں کا آغاز کیاگیا تھا۔
افغانستان

ای پیپر دی نیشن