وفاقی وزیر خزانہ سے فا رماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندوں کی ملاقات

Jul 19, 2022

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات مفتاح اسماعیل سے پاکستان فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندوں نے ملاقات کی۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی ایم این اے، بلال کیانی کوآرڈینیٹر وزیر اعظم برائے معیشت، رانا احسان افضل وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت، چیئرمین ایف بی آر، سی ای او جی ایس کے ارم شاکر رحیم، سی ای او فیروزسنز عثمان وحید، ایم ڈی ایبٹ آباد انیس احمد، سی ای او سینٹ توقیر الحق، ای ڈی فارما بیورو محترمہ عائشہ تمی حق اور ایف بی آر اور فنانس ڈویڑن کے سینئر افسران بھی موجودتھے ۔وفاقی وزیر کو ملک کی معاشی ترقی میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے کردار کے بارے میں بتایا گیا۔اجلاس میں خام مال کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور پاکستان میں فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو درپیش امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے تعاون کا اعتراف کیا اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت معیشت کے مختلف شعبوں کو درپیش آپریشنل مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے وفد کو فارماسیوٹیکل انڈسٹری کو درپیش مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے خدشات دور کرنے کے لئے مطلوبہ اقدامات اٹھائے ۔
 ملاقات

مزیدخبریں