اسلام آباد ( نمائندہ نوائے وقت )وفاقی بیوروکریسی سے وابستہ افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے ایڈیشنل آئی جی بلوچستان سلیمان چوہدری کے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کے احکامات منسوخ کر دیئے گئے ہیں جبکہ پولیس سروس گریڈ 20 کے ڈی آئی جی اطہر اسماعیل امجد کی خدمات آئی بی سے پنجاب حکومت، خیبرپختونخواہ میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے ڈی آئی جی شارق کمال صدیقی کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ ایم ڈی نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ یاور حسین کی خدمات بھی پنجاب حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
احکامات منسوخ