سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں:ساجدطوری

Jul 19, 2022

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیزساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں، اس کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کے دہائیوں سے حل طلب مسائل اب ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں،  سمندر پار پاکستانیوں کی مسائل کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کی رہنمائی میں سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، وفاقی وزیر ساجد طوریاو پی ایف ویلی  خوابوں کے مطابق جلد از جلد ڈیولپ کرائی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورسیز وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری سے سمندر پار پاکستانیوں کے وفدنے ملاقات کی، وفد میں بیرون ملک پاکستانیوں کے مختلف تنظیموں کے صدور و عہدیداران شامل تھے،  ملاقات میںسمندر پار پاکستانیوں کے مسائل، فلاح و بہبود و او پی ایف ویلی زون فائیو میں جاری ترقیاتی کام پر تبادلہ خیال کیا گیا ،بیرون ملک پاکستانیوں نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور اب تک کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا، سمندر پار پاکستانیوں نے وفاقی وزیر کو پھول پیش کئے اور انکے کاوشوں کو سراہا۔
ساجدطوری

مزیدخبریں