کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے متعدد ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے قصبہ کالونی میں کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد ڈکیتیوں میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزم نے 5 ستمبر 2021 کو اپنے ساتھیوں عابد اور سلیم کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی تھی جبکہ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں عابد عرف کاکا جی سلیم عرف لاڈلا کی گرفتاریوں کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملزم گرفتار