وہاڑی (عمران حفیظ سے ) سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی چلہ گاہ عدم دلچسپی اور لاپرواہی کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کر بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگی، تفصیلات کے مطابق سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی چلہ گاہ جوکہ وہاڑی کے نواحی علاقہ دیوان چاولی بابا حاجی شیر کے دربار کے قریب میں واقع ہے مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے بوچڑ خانے کا منظر پیش کر رہی ہے، صدیوں قبل بانا گرونانک نے یہاں پر بیٹھ کر چلی کشی کی تھی اور بعد میں یہاں پر ان کی یادگار بنادی گئی جس پر نہ صرف پاکستان کے مختلف شہروں بلکہ بیرون ملک سے بھی سکھ آکر روحانی تسکین حاصل کرتے تھے لیکن گزرتے وقت کے ساتھ اسکی طرف نہ تو محکمہ اوقاف نے توجہ دی اور نہ ہی حکومت کو خیال آیا جس کے باعث اس مقدس جگہ پر کوڑا کرکٹ اکھٹا ہونا شروع ہوا اور آج گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں‘ بلڈنگ میں جگہ جگہ دراڑیں پڑچکی ہیں جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، جبکہ اسکے خستہ حالی کی وجہ سے دور دراز سے آنیوالے سکھ حکومت سے مایوس اور نالاں نظر آتے ہیں ، مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر وقت کے ساتھ ساتھ اس کی تعمیر و ترقی کا خیال رکھا جاتا تو آج سکھوں کی یہ عبادت گاہ اس طرح ویران نہ ہوتی شہری محمد رفیق، طاہر عباس نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس پر توجہ دے۔
چلہ گاہ
دیوان چاولی کے قریب گرونانک کی چلہ گاہ کے سامنے گندگی کے ڈھیر
Jul 19, 2022