خانیوال (نمائندہ خصوصی)ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی واضع کامیابی،نواز لیگ کے حمایت یافتہ بیوروکریٹس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق پنجاب میں ضمنی الیکشن میں واضع کامیابی کے بعد تحریک انصا ف کی پنجاب میں حکومت بنانا یقینی ہوگیا خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع میں نواز کے حمایت یافتہ بیوروکریٹس مقامی سطح پر پٹواری اور تحصیلداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تبادلوں کے خوف سے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سے پٹواریوں او ر تحصیلداروں کے رابطے شروع ہوگئے تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت بنانے کے اثرات واضع ہونے پر صوبائی سطح پر بیوروکریسی بھی واضع پریشان دیکھائی دیتی ہے حمزہ شہباز شریف کی ٹیم میں بھی تبادلو ں کا خوف بیٹھ گیا ہے۔
تشویش