پشتے کمزور، بھونگ نہر میں20فٹ چوڑا شگاف، فصلیں زیرآب

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)با پشتے کمزور،  بھونگ نہر میں20فٹ چوڑا شگاف، فصلیں زیرآب،تفصیل کے مطابق بھونگ نہر میں بارش کے باعث پشتے کمزور ہوجانے سے پل شاہ پور کے نزدیک اچانک20فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے درجنوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرآب آگئیں، اطلاع ملنے کے باوجود محکمہ انہار کا عملہ گھنٹوں تاخیر سے پہنچاجبکہ مقامی زمینداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت نہرمیں پڑنے والے شگاف کو پرکرنے کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔
بھونگ نہر

ای پیپر دی نیشن