راجن پور سے گھوٹکی تک40کلومیٹر بارڈر سیل، 37پولیس چوکیاں قائم 

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) ضلع رحیم یارخان میں اغواء برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر پولیس نے ضلع راجن پور اورسندھ کے ضلع گھوٹکی سے ملحقہ 40کلومیٹرطویل بارڈر کوسیل کرکے 37پولیس چوکیاں قائم کردی ہیں،اس کے علاوہ ان علاقوں میں ایلیٹ فورس کے اہلکاروں پرمشتمل 13گشت ٹیمیں اور 8بیس کیمپ قائم کیئے گئے ہیں۔ قائم کی جانیوالی ان37پولیس چوکیوں پرفی چوکی6پولیس اہلکار جن کاتعلق پنجاب کانسٹیبلری سے ہے تعینات کیاگیاہے، ذرائع نے بتایا کہ ان چوکیوں کے قیام سے کچہ سے ملحقہ علاقے سیل ہوجانے سے کچہ کے ڈاکوئوں کی طلب ورسد مکمل طورپر بندہوگئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پولیس کی جانب سے کچہ آپریشن کوکامیاب بنانے کیلئے حکومت سے بکتربند گاڑیوں کے علاوہ بلٹ پروف بوٹ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے 40کلو میٹر طویل کچہ بارڈر کوچوکیاں قائم کرکے سیل کیئے جانے کے باعث اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
بارڈر سیل
 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...