کراچی(اسپورٹس رپورٹر)چونویں ایشیئن باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان تن سازوں نے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں، موصولہ اطلاعات کے مطابق مالدیپ کے آئی لینڈ مافوشی میں جاری چیمپئن شپ میں فضا قومی ترانے کی گونج اٹھی،پاکستانی باڈی بلڈرز نے چیمپئن شپ میں 3 میڈلز جیت لیے، قومی باڈی بلڈرز نے مجموعی طور پر مختلف درجات کے مقابلوں میں چھٹی پوزیشن اپنے نام کیں، قومی تن ساز شہزاد قریشی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں بھارت کے ناریش نگدیو کو شکست دیکر گولڈ میڈل اپنے نام کیا، عمر شہزاد جونیئر باڈی بلڈنگ 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں سلور میڈل لینے میں کامیاب رہے، بھارت کے سریش بالا کمار نے پہلی، چن کھینگ گھابا نے تیسری پوزیشن حاصل کی،قومی تن ساز ارسلان بیگ نے ماڈل فزیک کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کیا،میزبان ملک مالدیپ کے اظنین راشد پہلے، بھارت کے یوراج آدھو تیسرے نمبر پر رہے، مدثر خان نے ماڈل فزیک کیٹیگری میں پانچویں پوزیشن حاصل کی، قومی تن ساز فضل الہی نے ماسٹر کلاس 80 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن اپنے نام کی، محمد عظیم ماسٹر کلاس 70 کلو گرام پلس کیٹیگری میں چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے،اس سے قبل مالدیپ کے صدر سے سیکریٹری پی بی ایف سہیل انور کی قیادت میں پاکستانی دستے نے ملاقات کی، اس موقع پر مالدیپ کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے دوران دوستانہ تعلقات بہت گہرے ہیں تاہم کھیلوں کے ذریعے اس رستے کو مزید مضبوط مستحکم اور پائیدار بنانے کی خواہش ہے، دریں اثنا سیکریٹری پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن سہیل انور نے ایشائی مقابلوں میں قومی تن سازوں کا شاندار کارکردگی پر خراج تحسین کیا۔سہیل انور کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری اور قومی باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر کنور معیز خان نے نے بھی اپنے الگ الگ پیغامات میں قومی تن سازوں کو شاندار کارکردگی پر مبارک باد پیش کی ہے۔ احسان مزاری کا کہنا تھا کہ بھارت کو شکست دیکر قومی تن سازوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں، وطن واپسی پر کامیاب تن سازوں کو کیش ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔