ویسٹ انڈیز کابھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان،جیسن ہولڈرکی واپسی

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے سینئر آل رانڈر جیسن ہولڈر کو بھارت کے خلاف رواں ماہ شیڈول ہوم ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں واپس بلا لیا ۔30 سالہ جیسن ہولڈر ویسٹ انڈیز کے آل فارمیٹ کرکٹرز میں سے ایک ہیں جن کوگزشتہ ماہ بنگلہ دیش کیخلاف کھیلی گئی ہوم سیریز میں آرام دیا گیا تھا، جس کی ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 0-3 کی کلین سویپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچزکی سیریز میں نکولس پوران کالی آندھی کی قیادت کریں گے جبکہ شائی ہوپ ان کے نائب ہوں گے، دیگر کھلاڑیوںمیں شامارہ بروکس، کیسی کارٹی، جیسن ہولڈر، اکیل ہوسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، کائل میئرز، گڈاکیشموٹی، کیمو پال، روومین پاول اور جیڈن سیلز شامل ہیں۔ویسٹ انڈیز کے چیف سلیکٹر ڈیسمنڈ ہینس نے کہا ہے کہ جیسن ہولڈ ردنیا کے صف اول کے آل راؤنڈ ر کرکٹرز میں سے ایک ہیں اور ہمیں ان کی ٹیم میں واپسی پر بہت خوشی ہے۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہوگا جبکہ بقیہ دو ون ڈے میچز 24 اور 27 جولائی کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن