سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی 5 ایم پی اے کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے۔شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ پر لکھا کہ ممبروں کا اٹھایا جانا اور خرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی. چوہدری پروز الٰہی نئے وزیراعلی پنجاب ہوں گے. ڈالر 218 کا ہو گیا ہے. تباہ حال معیشت کی کسی کو فکر نہیں ہے۔انہوں نے لکھا کہ سیاسی استحکام نہ آیا تو جھاڑو پھر جائے گا۔
رانا ثناء اللہ کی 5 MPA کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے۔ممبروں کا اٹھایا جانا اور خرید وفروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیگی۔چوہدری پروز الٰہی نئے وزیراعلی پنجاب ہونگے۔ڈالر 218، تباہ حال معیشت کی کسی کو فکر نہیں۔سیاسی استحکام نہ آیا تو جھاڑو پھر جائے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 19, 2022
یاد رہے گزشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر پارٹی اجازت دے تو پرویز الہیٰ کو آسانی سے وزیراعلیٰ نہیں بننے دیں گے ، الیکشن والے دن پانچ لوگ اِدھر اُدھر ہوگئے تو پرویز الہٰی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے رہ جائیں گے۔