لاہور : وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کرلیاہے
17 جولائی کو پنجاب کی 20 نشستوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو سولہ اور ن لیگ کوتین نشستوں پر کامیابی ملی تھی جبکہ ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا تھا۔شکست کی وجوہات جاننے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں آج اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات بہتر آپشن نہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ کو بچانے کیلئے بھی تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گی۔