محکمہ موسمیات نےآئندہ 2 روز کے دوران کراچی میں اور آج سے لاہور میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ عمان کی جانب بڑھ گیا ہے، دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ آج بارش ہوسکتی ہے جبکہ ساحلی شہروں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر حصوں میں آج موسم خشک رہے گا جبکہ آئندہ 2 روز کے دوران کراچی میں موسم ابر آلود، ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے، کراچی میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور سمندی ہوائیں بھی بحال رہیں گی۔موسلا دھار بارشوں کے باعث پنجاب اورسندھ کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے، موسلا دھار بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔
لاہور اور کراچی میں بارشوں کی پیش گوئی،پنجاب،سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنےکاخدشہ
Jul 19, 2022 | 17:59