قائم مقام چئیرمین نیب نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

Jul 19, 2022 | 18:32

اسلام آباد: قائم مقام چئیرمین نیب ظاہر شاہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اختیارات کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 24 جون کو کمیٹی نے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔ کمیٹی نے نیب افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی تھیں اور سابق چیئرمین جاوید اقبال کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔قائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے پی اے سی کے میٹنگ منٹس اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست میں سیکرٹری پارلیمانی امور، سیکرٹری قومی اسمبلی، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، ایڈیشنل سیکرٹری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  اور  ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فریق  بنایا گیا ہے۔قائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ کی درخواست رجسٹرار آفس نے  اعتراضات کے ساتھ کل سماعت کے لیے مقرر  کرلی ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق کل اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں