لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پہلے بھی مطالبہ کیا تھا اور اب بھی وزیر اعظم سے مطالبہ کررہا ہوں کہ وہ عوام کو ریلیف دے دیں، ابھی بھی ان کے پاس کچھ دن باقی رہ گئے ہیں ان کی حکومت کو مدت پوری ہونے میں، بہتر ہو گا کہ وہ عوام کے لیئے کچھ ایسا کر جائیں کہ لوگ انہیں اچھے لفظوں میں یاد رکھیں۔ مہنگائی بے روز گاری سے اگر عوام کی جان نہ چھڑائی گئی تو پھر قوم الیکشنوں کے وقت اپنے ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ جو کچھ کرے گی اس کے بارے میں شائد انہوں نے سوچا بھی نہ ہوگا۔
حکومت مدت پوری ہونے سے قبل عوام کو ریلیف پہنچائے‘اشرف بھٹی
Jul 19, 2023