صحت بخش کھاناجسمانی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے:ثمن رائے

Jul 19, 2023

لاہور(لیڈی رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی پنجاب کی جانب سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اشتراک سے "صحت مند جسم، صحت مند دماغ" کے موضوع پر الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کے لیے کارپوریٹ ویلنیس ویک کا آغاز ہو چکا ہے۔ نوکری پیشہ افراد کو صحت کے حوالے سے آگاہی، مفت چیک اپ اور ڈائٹ پلان کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور اورڈی جی پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے اس سلسلہ میں قائم کیمپ کا دورہ کیا۔ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے عملے کو انفرادی سطح پر نیوٹریشن کاؤنسلنگ کیساتھ ساتھ تفصیلی غذائی چارٹس بنا کر دئیے گئے۔ سیمینار سے خطاب کرتے  ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے نے کہا کہ صحت بخش کھانا جسمانی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔  ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ کیمپ میں افسران،ملازمین کے بلڈ پریشر، وزن اور فیٹ کے بھی ٹیسٹ کیے گئے۔

مزیدخبریں