میاں محمد بخش اللہ کے ولی آفاقی شاعر تھے:محمدسلیم ساگر

لاہور (کلچرل رپورٹر)الحمراء آرٹس کونسل لاہورمیں صوفی شاعر میاں محمد بخش کے کلام پر مبنی پروگرام کا انعقادکیا گیا۔پروگرام کا مقصد آفاقی شاعر میاں محمد بخش کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء   محمد سلیم ساگر نے اس موقع پر کہا کہ میاں محمد بخش بلند درجہ عارف، ولی اللہ ہونے کے ساتھ آفاقی شاعر تھے،آپ کی شاعری خدا کی ذات اور صفات کو پہچاننے کا درس دیتی ہے۔میاں محمد بخش نے 17پنجابی جبکہ ایک کتاب فارسی میں لکھی،سیف الملوک انکی مشہور و معروف تصنیف ہے۔شام بیادِ میاں محمد بخش میں نامور گلوکار عمران شوکت،شبانہ عباس نے پروگرام کیا۔عوام کی بڑی تعداد می پروگرام میں شرکت۔

ای پیپر دی نیشن