لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 2017 ء سے قبل کے پولیس شہدا کے ورثا سے کیا وعدہ وفا کردیا،آئی جی پنجاب نے پولیس شہدا کے ورثا کی فلاح و بہبود کیلئے قائم انڈوومنٹ فنڈ سے مالی معاونت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سنٹرل پولیس آفس میں 2017 ء سے قبل کے 5 پولیس شہدا کے ورثا کو گھروں کی تعمیر کیلئے چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی جس میں قرعہ اندازی سے منتخب کی گئی 5 فیملیز کو گھروں کی تعمیر کیلئے 5 لاکھ روپے فی کس پہلی قسط بذریعہ چیک دیدی گئی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ جن شہدا ء کی فیملیز کے پاس ذاتی پلاٹس نہیں، ان کیلئے پلاٹوں کی فراہمی کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
پنجاب پولیس شہدا ء کے ورثاء کی فلاح و بہبود کیلئے مالی معاونت کا آغاز
Jul 19, 2023