لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے سے وابستہ افراد کو ملک کی نظریاتی حدود سے مخلص اور نوجوان نسل کی نفسیاتی ضروریات سے آگاہ ہونا چاہیے۔بحیثیت ذمہ دار ہر فرد کو ادارے یا شعبے کے منصوبہ سے آگے بڑھ کر تنظیم کے مکمل منصوبہ عمل سے واقفیت حاصل کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا ملک کے نوجوان اسلامی تحریکوں اور پاکستان کے اصل وارث ہیں- جھوٹ , الزام تراشی کی سیاست سے نوجوان طالبعلموں کے ذہنوں کو انتشارکا شکار کیا جا رہا ہے۔نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی ہماری ذمہ داری ہے ۔ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے شعبہ تعلیم جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے منعقدہ نشست سے خطاب کے دوران کیا - انہوں نے کہا کہ اسلامی سوچ اور اخلاقی تربیت پر مبنی نظام تعلیم ہی نظریہ پاکستان کا محافظ اور وطن عزیز کی فلاح کی ضامن ثابت ہو سکتا ہے۔