لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں قیام امن اور شہروں میں بین المسالک ہم آہنگی کیلئے پنجاب حکومت و پولیس انتظامیہ سے مکمل تعا ون کریں گے، پاکستان سنی تحریک علماء و بورڈ کے اراکین محراب و منبر سے" پیغام امن" کو عام کریں۔ حکومت محرم الحرام میں ہونے والی مجالس، جلسے جلوسوں کو قانون کے مطابق ٹائم اور روٹس کا پابند کرے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے انصاف اور قانون کی عمل داری نظر آنی چاہیے۔ مذہبی مسائل کا حل اور دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنامذہبی و سیاسی جماعتوں کی اہم ذمہ داری ہے۔محرم الحرام کے ایام میں علماء و مشائخ اپنا تعمیر ی کردار مضبوطی سے ادا کریں۔ سنی تحریک کے تمام ذمہ داران و کارکنا ن محرم الحرام میں اپنے علاقوں کی انتظامیہ ،پنجاب پولیس اور امن کمیٹیوں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔پی ایس ٹی کے ذمہ دار ان اور کار کنان محرم الحرام میں شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔
ماہ محرم میں قیام امن بین المسالک ہم آہنگی کیلئے تعا ون کرینگے:شاداب نقشبندی
Jul 19, 2023