لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما شائستہ پرویز ملک نے کہاہے کہ پاکستان کی زیادہ تر آبادی خواتین پر مشتمل ہے خواتین کی سیاست میں عملی طور پر شرکت ملک میں سیاسی استحکام جمہوریت کی مضبوطی کی ضمانت ہے ،ملک میں سیاسی استحکام کے لئے تمام مرد و خواتین کو مضبوط آئینی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ خواتین الیکشن کمیشن کی جانب سے 20 جولائی تک ہر صورت اپنے نئے ووٹ کے اندراج،درستگی و تبدیلی کوائف کو یقینی بنائیںکیونکہ ووٹ کا بر وقت اندراج مضبوط خوشحال پاکستان کی بنیاد ہے۔
خواتین ووٹ کا اندراج،کوائف کی درستگی یقینی بنائیں:شائستہ پرویزملک
Jul 19, 2023