لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے گزشتہ روز دورہ لاہور کے موقع پر کہا ہے کہ قادیانی جماعت کو خلاف قانون قرار دیا جائے۔ امتناع قادیانیت جیسے قوانین پر عمل درآمد کا نہ ہونا اور توہین رسالت کے واقعات میں اضافہ محض اس وجہ سے ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کردار ادا نہیں کررہے جو ایک المیہ ہے۔ محمد ثاقب چودھری کے والد گرامی افتخار احمد چودھری کے انتقال پر تعزیت اور احرار رہنما ملک محمد یوسف، میاں محمد اویس اور دیگر رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی کو تسلیم نہ کرکے قادیانی ریاست کے باغی ہیں ۔