اشرف جلالی کی اُمہ کو نئے اسلامی سال کی مبارکباد‘ نیک تمنائوں کا اظہار

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے نئے ہجری سال کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا نئے ہجری سال کی آمد سالِ گزشتہ کے محاسبہ اور سالِ نو کی منصوبہ بندی کا اہم موقع ہے۔ تمام عالم اسلام کو نیا ہجری سال مبارک ہو۔ ربِ ذوالجلال نئے اسلامی سال کو اْمت مسلمہ کے عروج کا سال بنائے۔ انہوں نے کہا نئے اسلامی سال کی آمد ہمیں صبر، استقامت، اور شجاعت کا سبق دیتی ہے۔ دین بر حق کی خاطر طاغوت کے مقابلے میں ڈٹ جانا نئے اسلامی سال کی تمھید ہے۔ ہمیں اس موقع پر یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اس سال کو نظامِ مصطفی کی حکمرانی اور ناموس مصطفی ﷺ کی پاسبانی کی جدو جہد کا سال بنائیں گے اورنظریہ پاکستان کے تحفظ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...