لاہور(نیوز رپورٹر)نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے جنرل ہسپتال میں انتہائی خوبصورت جمنیزیم کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج اور جنرل ہسپتال پروفیسرڈاکٹرسردارمحمد الفریدظفرپروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر،ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، صدر ینگ ڈاکٹر زایسو سی ایشن ڈاکٹر حسیب تھنڈ، فیکلٹی ممبران اور وائی ڈی اے کے نمائندگان بھی موجودتھے ۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور پرنسپل ڈاکٹرسردارظفرالفرید نے جمنیزیم میں ہرمشین پر خودورزش کرکے معیارکامعائنہ کیا ۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ایل جی ایچ میں مرداورخاتون ڈاکٹرزکیلئے جمنیزیم کے اوقات کار الگ الگ رکھے جائیں گے۔انتظامیہ نے جمنیزیم میں مختلف مشینوں بارے ڈاکٹرجاویداکرم کوبریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیرصحت نے جنرل ہسپتال کے ڈاکٹرزکی فٹنس کو یقینی بنانے کیلئے انتہائی بہترین جمنیزیم کے آغازپرپرنسپل ڈاکٹرسردارا لفرید ظفراور ان کی ٹیم کو مبارکباداور شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کاخیال رکھنے والے ڈاکٹرزکواپنی صحت کابھی خیال رکھناچاہئے۔